Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
187 - 325
ترجمہ : کنز الایمان ''جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمن کی طرف لے جائیں گے مہمان بنا کر '' (پارہ۱۶ ' سوره مریم' آیت ۸۵)

اور ارشاد خداوندی ہے:
وَ اِنۡ مِّنۡکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ
ترجمہ : کنز الایمان ''اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو'' (پارہ۱۶' سوره مریم' آیت ۷۱)

اور فرمایا۔
اِعْمَلُوۡا مَا شِئْتُمْ ۙ
ترجمہ : کنز الایمان ''جو جی میں آئے کرو'' (پارہ۲۴ ' سوره فصلت(کو حم سجدہ بھی کہتے ہیں) آیت ۴۰)

اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرْثَ الْاٰخِرَۃِ نَزِدْ لَہٗ فِیۡ حَرْثِہٖ ۚ
ترجمہ : کنز الایمان ''جو شخص آخرت کی کھیتی چاہے ہم اس کے لئے اس کی کھیتی بڑھاہیں'' (پارہ۲۵' سوره شوریٰ' آیت ۲۰)

اور ارشاد فرمایا۔
فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''تو جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اُسے دیکھے گا اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اُسے دیکھے گا''(پارہ' ۳۰سوره زلزال 'آیت ۷تا ۸)

اور ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ
ترجمہ : کنز الایمان ''اور جو کچھ انہوں نے کام کئے تھے ''(پارہ۱۹' سوره فرقان' آیت ۲۳)

اسی طرح اﷲ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔
وَالْعَصْرِ ۙ﴿۱﴾اِنَّ الْاِنۡسَانَ لَفِیۡ خُسْرٍ ۙ﴿۲﴾اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ۬ۙ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ٪﴿۳﴾
ترجمہ :0 کنز الایمان ''اس زمانہ محبوب کی قسم بےشک آدمی ضرور نقصان میں ہے مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی ''( پارہ ۳۰' سوره العصر۱ تا ۳)
Flag Counter