| فیضانِ اِحیاءُ العُلوم |
وَ اِنِّیۡ لَغَفَّارٌ لِّمَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اہۡتَدٰی ﴿۸۲﴾
ترجمہ کنز الایمان ''اور بے شک میں بہت بخشنے والا ہوں اسے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا پھر ہدایت پر رہا''۔(پارہ ۱۶' سوره طہٰ 'آیت ۸۲) اور اس سے بھی زیادہ سخت اﷲ تعالیٰ کا یہ قول ہے۔
فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنَ مِنَ الْمُفْلِحِیۡنَ ﴿۶۷﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''تو وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا قریب ہے کہ وہ راہ یاب ہو''(پارہ۲۰ ' سوره قصص' آیت ۶۷) اور ارشاد خداوندی ہے۔
لِّیَسْـَٔلَ الصّٰدِقِیۡنَ عَنۡ صِدْقِہِمْ ۚ
ترجمہ : کنز الایمان ''تاکہ سچوں سے ان کے سچ کا سوال کرے''۔(پارہ۲۱ ' سوره احزاب' آیت ۸) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
سَنَفْرُغُ لَکُمْ اَیُّہَ الثَّقَلٰنِ ﴿ۚ۳۱﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں ''(پارہ ۲۷' سوره رحمن' آیت ۳۱) عنقریب ہم تمہاری طرف توجہ فرمائیں گے اے جن وانس۔ اور ارشاد فرمایا ۔
اَفَاَمِنُوۡا مَکْرَ اللہِ ۚ
ترجمہ : کنز الایمان ''کیا اﷲ کی خفی تدبیر سے بے خبر ہیں''(پارہ۹' سوره اعراف' آیت ۹۹) اور ارشاد خداوندی ہے۔
وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰی وَہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخْذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر بے شک اس کی پکڑ دردناک کرّی ہے''۔ (پارہ۱۲ ،سوره ہود، آیت۱۰۲) ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیۡنَ اِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا ﴿ۙ۸۵﴾