Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
184 - 325
نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا۔

تمہیں کیا معلوم ہوسکتا ہے انہوں نے کوئی ایسی بات کہی ہو جو نفع بخش نہیں اور ایسی بات سے رُکے ہوں جو نقصان نہیں دیتی۔      (جامع ترمذی ص ۳۳۶' ابواب الزھد)

ایک دوسری حدیث میں ہے ایک صحابی (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ بیمار تھے نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے آپ  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ایک عورت سے سنا وہ کہہ رہی تھی تمہیں جنت مبارک ہو۔

نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کون عورت ہے جو اﷲ تعالیٰ پر قسم کھاتی ہے بیمار نے کہا یہ میری ماں ہے یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ! آپ  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا (اے خاتون !) تمہیں کیا معلوم شاید فلاں نے بے مقصد گفتگو کی ہے اور ایسی چیز میں بخل کیا ہو جو اسے فائدہ نہیں دیتی۔       (تاریخ بغداد جل ۴ ص ۲۷۳ ترجمہ ۲۰۲۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا۔
شَیَّبَتْنِیْ ھُودٌ وَاَخَوَاتُھَا سُوْرَۃُ الْوَاقِعَۃِ وَاِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ وَعَمَّ یَتَسَاءَ لُوْنَ
ترجمہ : ''مجھے سوره ہود اور اس جیسی دوسری سورتوں یعنی سوره واقعہ' اذا الشمس کورت اور '' عم یتسالون'' نے بوڑھا کردیا''(جامع ترمذی ص ۵۷۱' ابواب الشمائل)

علماء ثفرماتے ہیں شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ سوره ہود میں رحمت سے دور کرنے کا ذکر ہے۔

جیسے ارشاد خداوندی (عزوجل) ہے۔
 اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ ہُوۡدٍ ﴿٪۶۰﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''ارے دور ہو عاد ہود کی قوم'' (پارہ۱۲ ' سوره ہود آیت ۶۰)

اور فرمایا ۔
 اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوۡدَ ﴿٪۶۸﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''ارے لعنت ہو ثمود پر '' (پارہ۱۲' سوره ہود' ۶۸)

اور ارشاد فرمایا۔
 اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ کَمَا بَعِدَتْ ثَمُوۡدُ ﴿٪۹۵﴾
ترجمہ : کنز الایمان ''ارے دور ہو مدین جیسے دور ہوئے ثمود''(پارہ ۱۲، سوره ہود، ۹۵)

اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جانتے تھے کہ اگر اﷲ تعالیٰ چاہتا تو وہ شرک نہ کرتے اس لئے کہ
Flag Counter