Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
180 - 325
البتہ پہلا خوف عام مخلوق کا خوف ہے اور وہ جنت ودوزخ کے وجود نیز ان دونوں کے فرمانبرداری اور نافرمانی کا بدلہ ہونے پر ایمان لانے سے حاصل ہوتا ہے اور اس خوف کی کمزوری غفلت اور ایمان کی کمزوری کے باعث ہوتی ہے۔

اگر کوئی اس خوف کی کمزوری کو دور کرنا چاہے تو غفلت کو تذکیر' وعظ اور روزقیامت کے ہولناک مناظر اور طرح طرح کے اُخروی عذاب میں ہمیشہ غور کرنے کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے نیز اﷲ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کی طرف دیکھنے ان کی مجالس میں حاضر ہونے اور ان کے احوال کا مشاہدہ بھی غفلت کو دور کردیتا ہے(مثلاً دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں خوفِ خدا (عزوجل) دلایا جاتا ہے)اور اگر مشاہدہ نہ ہوسکے تو سماع (ان کی باتیں سننا) بھی تاثیر سے خالی نہیں ہے۔

دوسرا خوف (یعنی نمبر (۲) قسم کا خوف )اعلیٰ ہے وہ یہ کہ اﷲ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے یعنی اس سے دوری اور حجاب کا خوف ہو نیز اس کے قرب کی امید رکھے چنانچہ حضرت سیدنا ذوالنون مصری رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں فراق کے خوف کے وقت جہنم کا خوف ایک گہرے سمندر میں قطرے کی طرح ہے اور یہ علماء حق ثکا خشیت وخوف ہے۔

چنانچہ ارشادِ خداوندی (عزوجل) ہے ۔
اِنَّمَا یَخْشَی اللہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰٓؤُا ؕ
ترجمہ : کنز الایمان ''اﷲ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں '' (پارہ۲۲ 'فاطر،آیت ۲۸)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس خوف سے عام مومنوں کو بھی حصہ ملتا ہے لیکن وہ محض تقلیدی ہوتا ہے جو اس بچے کے خوف کے مشابہ ہے جو اپنے باپ کو دیکھ کر سانپ سے ڈرتا ہے لہٰذا یہ کمزور بھی ہوسکتا ہے اور فوری طور پر زائل بھی ۔۔۔۔۔۔ حتی کہ بعض اوقات بچہ کسی سپیرے کو دیکھتا ہے جو سانپ کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہے تو بچہ اس کو دیکھ کر دھوکہ کھا جاتا ہے لہٰذا اس کی تقلید میں سانپ کو پکڑنے کی جراء ت بھی کرلیتا ہے جس طرح وہ باپ کی تقلید میں اس سے ڈرتا ہے۔

لیکن جو شخص اﷲ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرلیتا ہے تو وہ اس سے ضرور ڈرتا ہے پس حصول خوف کے لئے اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی جیسے کوئی شخص درندے کو پہچانتا ہے اور اپنے آپ کو اس کے چُنگل میں پھنسا ہوا دیکھتا ہے تو اس کے دل میں خوف ڈالنے کے لئے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ اس سے لازماً ڈرتا ہے چاہے یا نہ چاہے ۔

اسی لئے اﷲ تعالیٰ نے حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ مجھ سے اس طرح ڈریں جس طرح ہلاک کرنے والے درندے سے ڈرتے ہیں اور ہلاک کرنے والے درندے سے خوف پیدا کرنے کے لئے کسی حیلے کی ضرورت
Flag Counter