Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
162 - 325
ترجمہ کنز الایمان : ''اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو''(پارہ۴' سوره  آل عمران 'آیت ۱۷۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اﷲعزوجل نے خوف کا حکم دیا اور اسے واجب قرار دیا بلکہ ایمان کی شرط قرار دیا اس لئے یہ تصور نہیں ہوسکتا کہ کوئی مومن خوف سے خالی ہو اگرچہ یہ خوف کتنا ہی کمزور ہو اور خوف کا ضعف ایمان ومعرفت کی کمزوری کے مطابق ہوتا ہے۔

سید اولین وآخرین حضورنبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے تقویٰ کی فضیلت کے بارے میں بیان فرمایا۔

''جب قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ پہلوں اور پچھلوں کو جمع کریگا تو اس وقت ان کو ایک آواز آئے گی جسے ان کے دور والے بھی اسی طرح سنیں گے جس طرح قریب والے سنیں گے اﷲ تعالیٰ فرمائے گا اے لوگو ! میں نے جب سے تمہیں پیدا کیا اس دن سے آج تک میں تمہاری باتیں سنتا رہا آج تم میری بات غور سے سنو یہ تمہارے اعمال تمہاری طرف لوٹائے جارہے ہیں اے لوگو ! ایک نسب میں نے بنایا اور ایک نسب تم نے قرار دیا تم نے میرے نسب کو پست کیا اور اپنے نسب کو بلند کیا میں نے کہا تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے اور تم نے انکار کیا تم نے کہا فلاں شخص، فلاں سے زیادہ غنی ہے ۔آج میں تمہارے نسب کو پست اور اپنے نسب کو بلند کروں گا۔ متقی لوگ کہاں ہیں ؟ تو ایک قوم کے لئے جھنڈا بلند کیا جائے گا تو لوگ اپنے جھنڈے کے پیچھے چل کر اپنی منازل تک جائیں گے اور کسی حساب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔'' 

                (المستدرک للحاکم جلد ۲ ص ۴۶۴ کتاب التفسیر)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ متقی بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے اور تقویٰ اﷲلسے ڈرنے کا نام ہے چنانچہ آقائے مدینہ سرور سینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  کا فرمان باقرینہ ہے

ۤ
رَأْسُ الْحِکْمَۃِ مَخَافَۃُ اﷲِ۔
ترجمہ : ''حکمت کی اصل اﷲ (عزوجل) کا خوف ہے''(شعب الایمان جلد اول ص ۴۷۰ حدیث ۷۴۳)

اور رسول اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا عبد اﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے فرمایا۔
اِنْ اَرَدْتَ اَنْ تَلْقَانِیْ فَاَکْثِرْمِنَ الْخَوْفِ بَعْدِیْ
ترجمہ : ''اگر تم مجھے سے ملنا چاہتے ہو تو میرے بعد خوف زیادہ رکھنا''
بزرگان دین رحمہم اﷲ کے اقوال :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیدنا فضیل رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں جو شخص اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو یہ خوف ہر
Flag Counter