Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
132 - 325
کرنے سے وہ نفس مطمئنہ بن جائے جس کو قرآن پاک میں عزّت و احترام کے ساتھ پکارا گیا ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں میں شامل ہو کر اﷲ تعالیٰ سے راضی ہو اور وہ اس سے راضی ہو۔ لہٰذا تم ایک گھڑی بھی اپنے نفس کو نصیحت کرنے اور جھڑکنے سے غافل نہ رہو اور جب تک اپنے نفس کو نصیحت نہ کرلو دوسروں کو نصیحت کرنے میں مشغول نہ ہوکیوں کہ

اﷲ تعالیٰ نے حضرت سیدنا عیسیٰ ں کی طرف وحی فرمائی کہ اے ابن مریم ! اپنے نفس کو نصیحت کیجئے اگر اس نے نصیحت مان لی تو پھر لوگوں کو نصیحت کرنا ورنہ مجھ سے حیا کرنا ۔

یہ ڈانٹ ڈپٹ فائدے سے خالی نہیں۔ارشاد خداوندی ہے۔
وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾
ترجمہ :کنز الایمان ''اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے '' (پارہ۲۷ 'سوره  الذاریات ' آیت ۵۵)

اس ڈانٹ ڈپٹ کا طریقہ یہ ہے کہ نفس کو اس کی جہالت اور بے وقوفی کی طرف توجہ کرائیں اور یہ بھی بتائیں کہ وہ ہمیشہ اپنی رائے کو زیادہ اہمیت دیتا ہے اور جب اسے بیوقوف کہا جائے تو بہت برامناتا ہے پس تم اسے کہو اے نفس ! تو کتنا بڑا جاہل ہے جو دانائی اور ہوشیاری کا دعویٰ کرتا ہے حالانکہ تو لوگوں میں سے سب سے زیادہ بے وقوف اور ناسمجھ ہے۔

کیا تجھے معلوم نہیں کہ تیرے سامنے جنت بھی ہے اور دوزخ بھی اور عنقریب تو ان میں سے کسی ایک میں جائے گا تو تو کیوں خوش ہوتا ہے' ہنستا ہے اور لہو ولعب میں مشغول ہوتاہے حالانکہ ہوسکتا ہے کہ آج یا کل تجھے موت آجائے جبکہ تو موت کو بہت دور سمجھتا ہے اورجس چیز کاآنا یقینی ہووہ قریب ہی ہوتی ہے ۔کیا تو نہیں جانتا کہ موت اچانک آئے گی اور اس سے پہلے کوئی قاصد نہیں آئے گا اور نہ ہی کوئی وعدہ ہوگا اور یہ بات بھی نہیں کہ وہ ایک وقت میں آتی ہے دوسرے وقت میں نہیں مثلاً گرمی کے موسم میں آتی ہے اور سردیوں میں نہیں یا سردیوں میں آتی ہے اور گرمیوں میں نہیں نہ وہ رات دن میں تمیز کرتی ہے اور نہ بچپن اور جوانی کا امتیازبلکہ ہر نفس کے لئے موت کا اچانک آنا ممکن ہے اور اگر موت اچانک نہ بھی آئے تو بیماری اچانک آتی ہے پھرآخر کار وہ موت تک پہنچادیتی ہے

تو اے میرے جاہل نفس!تجھے کیا ہوا کہ موت کی تیاری نہیں کرتا حالانکہ وہ ہر قریب چیز سے زیادہ تمہار ے قریب ہے کیا تم اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد گرامی میں غور نہیں کرتے۔
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُھُمْ وَھُمْ فِیْ غَفْلَۃٍ مُّعْرِضُوْنَ مَا یَأتِیْھِمْ مِنْ 

ذِکْرٍ مِّنْ رَّبِھِّمْ مُحْدَثٍ اِلاَّ اسْتَمَعُوْہُ وَھُمْ یَلْعَبُوْنَ لاَھِیَۃً قُلُوْبُھُمْ۔
ترجمہ :کنز الایمان ''لوگوں کا حساب نزدیک اور وہ غفلت میں منہ پھیرے ہیں جب ان کے رب کے پاس سے
Flag Counter