Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
12 - 325
تھوڑا بھی زیادہ ہوتا ہے اور جو میرے غیر کے لئے کیا جائے وہ اگرچہ زیادہ ہو تب بھی تھوڑا ہو تا ہے''۔ 

حضرت سَیِّدُنَا بلال بن سعد (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ) فرماتے ہیں '' مومن جب کوئی بات کرتا ہے تو اللہ (عزوجل) اسکے قول کے بارے میں فیصلہ نہیں فرماتاحتی کے اسکے عمل کو دیکھ لے اور جب بندہ مومن عمل کرتا ہے تو اللہ (عزوجل) اسکے عمل کے بارے میں فیصلہ نہیں فرماتا یہاں تک کہ اسکے تقوے کو ملاحظہ فرمالے اور اگر وہ تقویٰ اختیار کرے تو اسکے تقوے کے بارے میں فیصلہ نہیں فرماتاحتی کہ اسکی نِیّت کو دیکھے پس اگر اسکی نِیّت درست ہو تو اس بات کا حق دار ہے کہ اسکے دوسرے کام بھی ٹھیک ہوں''۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان تمام اقوال سے پتہ چلا کہ اعمال کا ستون نِیّتیں ہیں، عمل تو نِیّت کا محتاج ہے۔ اگر نِیّت درست ہو تو عمل بھی اچھا شمار ہوگا اگرچہ کسی مجبوری کی وجہ سے عمل نہ کیا جاسکے ۔
نِیّت کی حقیقت

نیت کی تعریف :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں معلوم ہونا چاہئیے کہ نِیّت ، ارادہ اور قصد ہم معنی الفاظ ہیں اور یہ ایک دلی کیفیت اور صفت ہے جسے علم و عمل نے گھیر رکھا ہے۔ چنانچہ سیدنا امام غزالی علیہ رحمۃ الباری کچھ اسطرح رقم طراز ہیں :

علم نِیّت سے پہلے ہوتا ہے، کیونکہ علم نِیّت کی اصل اور اسکی شرط ہے اور عمل نِیّت کے بعد ہوتا ہے کیونکہ نِیّت کے تابع اور اسکی شاخ ہے۔ چنانچہ ہر عمل یعنی حرکت اور سکون تین باتوں سے پورا ہوتا ہے (۱) علم (۲)ارادہ (۳) قدرت۔ اس لئے کہ انسان اسی چیز کا رادہ کرتا ہے جسکا اسے علم ہو لہٰذا علم ہونا ضروری ہے اور جب تک ارادہ نہ ہو عمل نہیں کرتا لہٰذا ارادہ بھی ضروری ہے اور ارادے کا مطلب یہ ہے کہ دل اس کام کو کرنے کیلئے بالکل تیار ہو جسے وہ اپنی غرض کے موافق سمجھتا ہے چاہے فی الحال ہو یا مستقبل میں۔
نیت' غرض نفسانی کا حصول :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیت دراصل نفسانی غرض کا نام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو کچھ اسطرح پیدا فرمایا ہے کہ بعض کام اسکی غرض کے موافق ہوتے ہیں اور بعض اسکے مخالف ۔ پس وہ موافق اور مناسب کاموں کو اپنی طرف کھینچنے اور نقصان دہ باتوں کو جو اسکے نفس کے خلاف ہیں دور کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ تو اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ نقصان دہ اور نفع بخش دونوں طرح کی اشیاء کا علم حاصل کرے تاکہ نفع بخش کو حاصل کرے اور نقصان دہ سے بچے کیونکہ جو شخص غذا کو نہ
Flag Counter