Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
101 - 325
عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا'' محاسبہ کرو اس سے پہلے کہ محاسبہ کیا جائے اور وزن کئے جانے سے پہلے وزن کر لو''۔

حدیث شریف میں ہے کہ ایک شخص نے رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کرعرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مجھے کوئی نصیحت کیجئے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے پوچھا کیا تم نصیحت طلب کرتے ہو؟ اس نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:
اِذَا ھَمَمْتَ بِاَمْرٍ فَتَدَبَّرْ عَاقِبَتَہٗ فَاِنْ کَانَ رُشْدًا فَامْضِہٖ وَ اِنْ کَانَ غَیًّا فَانْتِہِ عَنْہُ۔
ترجمہ : ''جب کسی کام کا ارادہ کرو تو اس کے انجام میں غورو فکر کرو اگر وہ درست ہو تو اسے کر گزرو ،اور اگر گمراہی ہو تو اس سے رک جاؤ''

ایک حدیث شریف میں ہے کہ عقلمندآدمی کیلئے چارساعتیں ہونی چاہئیں (اور) ایک ساعت میں اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔ جیسا کہ ارشا د خداوندی (عزوجل) ہے:
 وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ جَمِیۡعًا اَیُّہَ الْمُؤْمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۳۱﴾
ترجمہ کنز الایمان: ''اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ''( پارہ۱۸ 'سورہ نور' آیت ۳۱)
توبہ کیا ہے ؟
اور تو بہ یہ ہے کہ اپنے عمل پر ندامت کی نگاہ ڈالے ۔

رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ہم غلاموں کی تربیت کیلئے ارشاد فرمایا:
اِنِّیْ لَاَسْتَغْفِر اللہَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ مِائَۃَ مَرَّۃٍ۔
ترجمہ : ''بے شک میں دن میں سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں''(مجمع الزوائد ج ۱۰، ص ۲۰۸، کتاب الادعیۃ)

چنانچہ ارشاد خداوندی (عزوجل) ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا اِذَا مَسَّہُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیۡطٰنِ تَذَکَّرُوۡا فَاِذَا ہُمۡ مُّبْصِرُوۡنَ ﴿۲۰۱﴾ۚ
ترجمہ کنز الایمان: ''بے شک وہ جـوڈر والے ہیں جب انہیں کسی شیطانی خیال کی ٹھیس لگتی ہے ہوشیار ہوجاتے ہیں اسی وقت انکی آنکھیں کھل جاتی ہیں'' (پارہ۹ ' سورہ اعراف ' آیت ۲۰۱)
Flag Counter