Brailvi Books

فیضانِ اذان
9 - 22
اَقَامَھَا اللہُ وَ اَدَامَھَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ        ترجَمہ: اللہ عَزَّوَجَل اس کو قائم رکھے جب تک آسما ن اورزمین ہیں۔                             (عالمگیری ج۱ ص ۵۷)
"صدقے یارسول اللہ" کے چودہ حروف
کی نسبت سے اذان کے 14 مدنی پھول
           خپانچوں فرض نَمازیں ان میں جُمُعہ بھی شامل ہے جب جماعت اُولیٰ کے ساتھ مسجِد میں  وقت پراداکی جائیں توان کیلئے اذانسنّتِ مُؤکَّدَہ ہے اور اسکاحکم مِثلِ واجِب ہے کہ اگراذان نہ کہی گئی تووہاں کے تمام لوگ گنہگارہونگے۔     (بہارِ شریعت ج۱ص۴۶۴)
خاگرکوئی شخص شَہرکے اندر گھرمیں نَمازپڑھے تووہاں کی مسجِدکی اذا ن اس کیلئے کافی ہے مگراذان کہہ لینامُسْتَحَب ہے۔		       (رَدُّالْمُحتار ج۲ص۶۲،۷۸)
خاگرکوئی شخص شہرکے باہَریاگاؤں ،باغ یاکھیت وغیرہ میں ہے اوروہ جگہ قریب ہے تو گاؤں یاشہرکی اذان کافی ہے پھربھی اذان کہہ لینابہترہے اورجوقریب نہ ہوتوکافی نہیں۔ قریب کی حدیہ ہے کہ یہاں کی اذان کی آوازوہاں پہنچتی ہو۔     (عالمگیری ج۱ص۵۴)
خمسافرنے اذان واِقامت دونوں نہ کہی یااِقامت نہ کہی تومکروہ ہے اوراگر صِرف