Brailvi Books

فیضانِ اذان
3 - 22
 کے گناہ جوپہلے ہوئے ہیں مُعاف کر دئیے جائیں گے۔  (اَلسّنَنُ الکُبری لِلْبَیْہَقِی ج۱ص۶۳۶ حدیث ۲۰۳۹)
 	{4}شیطان 36میل دور بھاگ جاتا ہے
     ’’شیطان جب نماز کے لیے اذان سنتا ہے بھاگتا ہو ارَوحا پہنچ جاتا ہے۔ ‘‘راوی فرماتے ہیں : روحا مدینۂ منوّرہ سے 36 میل  دور ہے۔           (مُسلِم  ص۲۰۴ حدیث ۳۸۸ مُلَخّصاً)
{5}اذان قَبولیتِ دُعا کا سبب ہے
	جب اذان دینے والا اذان دیتا ہے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دُعا قبول ہو تی ہے۔  		                (اَلْمُستَدرَک لِلْحاکِم ج۲ ص۲۴۳ حدیث۲۰۴۸)
{6}مُؤَذِّن کیلئے استِغفار
    مُؤَذِّن کی آوازجہاں  تک پہنچتی ہے، اس کے لیے مغفِرت کر دی جاتی ہے اور ہر تر و خشک جس نے اس کی آواز سنی اس کیلئے استِغفار کرتی ہے۔    (مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج ۲ ص ۵۰۰ حدیث ۶۲۱۰)
{7}اذان والے دن عذاب سے اَمن
	 جس بستی میں  اَذان دی جائے،   اللہ عَزَّ وَجَلَّاپنے عذاب سے اس دن اسے امن دیتا ہے۔			           (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۱ ص۲۵۷حدیث ۷۴۶)
{8}گھبراہٹ کا علاج
جب آدم(عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) جنَّت سے ہندوستان میں  اُترے اُنھیں  گھبراہٹ ہوئی تو جبرئیل(عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)نے اُتر کر اذان دی۔     (حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۵ ص ۱۲۳ حدیث ۶۵۶۶)