Brailvi Books

فیضانِ اذان
2 - 22
آذان ہے یا اَذان ؟
	بعض لوگ ’’ آذان‘‘ کہتے ہیں  یہ غَلَط تَلَفُّظ ہے۔ آذان جمع ہے ’’ اُذُن‘‘ کی اور اُذُن کے معنیٰ ہیں : کان۔ دُرُست تَلَفُّظ اَذان ہے۔ اَذان کے لغوی معنیٰ ہیں  : خبردار کرنا ۔
"فیضان اذان "کے  نوحروف کی نسبت سے اذان کے
فضائل پر مشتمل 9 احادیثِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ 
{1}قَبْرمیں کیڑے نہیں پڑیں گے
 	ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی مانندہے جوخون میں لِتھڑاہواہے اورجب مرے گا قبر میں  اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۱۲ص۳۲۲حدیث ۱۳۵۵۴)
{2}موتی کے گُنبد
	میں جنّت میں گیا،اُس میں موتی کے گُنبددیکھے اُس کی خاک مُشک کی ہے۔پوچھا:اے جِبرئیل!یہ کس کے واسِطے ہیں ؟عَرض کی:آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت کے مُؤَذِّنوں اور  اماموں کیلئے۔    	                  (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۲۵۵حدیث ۴۱۷۹)
{3}گُزَشتہ گناہ مُعاف
       جس نے پانچوں  نَمازوں کی اذان ایمان کی بِناپربہ نیّتِ ثواب کہی اس کے جوگناہ پہلے ہوئے ہیں  مُعاف ہوجائیں گے اورجوایمان کی بناپرثواب کیلئے اپنے ساتھیوں  کی پانچ نَمازوں  میں  امامت کرے اس