Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
61 - 77
 والدگرامی کے ماموں حضرت پیر سیّدفضل دین قادری رزاقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی  سے بھی آپ کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں خلافت حاصل تھی۔(1)  آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کئی کتب  بھی تصنیف فرمائی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:(1)سیف چشتیائی(2)شَمْسُ الْھِدَایَة(3)تَحْقِیْقُ الْحق(4)اَلْفُتُوْحَاتُ الصَّمَدِیَّة (5)اِعْلاءُ کَلِمَة ِ اللّٰهِ فِی بِیانِ مَااُهِلَّ بِهٖ لِغَیْرِ اللّٰه(6)فتاویٰ مِہریہ۔(2) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بروز منگل ۲۹ صفرالمظفر  ۱۳۵۶ھ مطابق 11مئى 1937ء کو وصال فرمایا،مزار پُرانوار گولڑہ شریف ضلع اسلام آباد میں مَرجَعِ خَلائِق ہے۔(3) (4)
حضرت علامہ پیر معظم الدین مرولویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا  مختصر تذکرہ
جامعِ علومِ معقول و منقو ل حضرت خواجہ معظم الدین مرولوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت باسعادت ۱۲۴۷ ھ مطابق 1832ء کو موضع مرولہ (معظم آباد) تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا میں ہوئی ۔(5)  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد کا نام میاں محمد یار تھا جو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بچپن میں ہی انتقال فرما گئے تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1… تذکرہ اکابر اہلسنت، ص۵۳۶،بتغیر قلیل
2 … تذکرہ اکابرِ اہلسنت،ص۵۳۶ 
3 … مِہر منیر،ص۳۳۵،ملخصاً
4 … حضرت سیِّدناپیر مِہرعلی شاہ گولڑوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’فیضان پیر مہر علی شاہ ‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
5  … نفحات معظمیہ ،ص ۲۰