Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
60 - 77
حضرت پیر مہر علی شاہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا  مختصر تذکرہ 
	ماہِ شریعت ،مہرِطریقت، حضرت سیِّدُناپیر مہرعلی شاہ گولڑوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  یکم رمضان المبارک؁ ۱۲۷۵ ھ مطابق1859ء بروز پیر گولڑہ شریف ضلع راولپنڈی (پنجاب،پاکستان)میں پیدا ہوئے، آپ کا سلسلہ نسب ۲۵ واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم  اور ۳۶ واسطوں سے حضرت سیّدنا امام حسن  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  تک پہنچتا ہے۔(1)  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نہایت ذہین و فطین تھے ، قُوتِ حافظہ کایہ عالم تھا کہ ناظرہ قرآنِ پاک  پڑھنے کے دوران آپ روزانہ کا سبق زبانی یاد کرلیا کرتے اور بغیر دیکھے ہی سُنادیا کرتے تھےحتی کہ جب ناظرہ مکمل ہوا تو اس وقت آپ کو پورا قرآنِ پاک حفظ ہوچکا تھا۔(2) قُرآنِ مجید پڑھنے کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے مشہور اساتذہ سے مختلف عُلوم و فُنون کی کتابیں پڑھیں۔مطالعہ کا اِس قدر شوق تھا کہ بسا اوقات موسمِ سرما کی طویل راتوں میں عشا کی نماز کے بعد مطالعہ کرنے بیٹھتے تو پڑھتے پڑھتے صبح کی اذان ہوجاتی (3)  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسلسلہ عالیہ چشتیہ میں حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کے  دستِ اقدس پربیعت ہوئے اور خلافت واجازت سے مُشرّف ہوئے۔اس سے پہلےاپنے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1 … تذکرہ اکابرِ اہلسنت،ص۵۳۶ 
2 … مہرمنیر،ص۶۵، ملخصاً
3 … مہرمنیر،ص۷۰، ملخصاً