آئیں ،سیال شریف کی قدیم مسجد اور بلند و بالا مجلس خانہ آپ کے حسنِ ذوق کی آئینہ دار عمارات ہیں۔آپ کے خلفاء میں آپ کے بیٹے حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ،حضرت مولانا محمد ذاکر بگوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(بھیرہ شریف) حضرت پیرسید غلام فرید شاہ کاظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (خواجہ آباد، میانوالی)حضرت پیرسید غلام نصیر الدین شاہ کاظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (خواجہ آباد،میانوالی)اوردیگر حضرات شامل ہیں۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے۲ رجب المرجب۱۳۲۷ھ مطابق 20جولائی 1909ء کو وصال فرمایا اوروالد ماجد حضرت خواجہ شمس الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پہلو میں آرام فرما ہوئے۔(1)
حضرت پیرغلام حیدر شاہ جلا لپوری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مختصر تذکرہ
حضرتِاعلیٰ پیر سیّد غلام حیدر علی شاہ جلالپوریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت باسعادت ۳صفر المظفر ۱۲۵۴ ھ مطابق 1838ء کو جلالپور شریف( تحصیل پنڈ دادخان ضلع جہلم ) ہوئی۔دسویں پشت میں آپ کا سلسلہ نسب حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سیّد حسین سہروردی بخاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے جا ملتا ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد جمعہ شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنہایت عبادت گزار ،منکسر المزاج اور متوکل بزرگ تھے، والدہ ماجدہ ضلع گجرات (پنجاب ،پاکستان ) کے مشہور بزرگ سیّد غلام شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی صاحبزادی تھیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْھا بھی عبادت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… تذکرہ اکابرِ اہلسنت،ص۴۳۸تا ۴۴۰ملخصا،المصطفیٰ و المرتضیٰ ،ص ۵۲۹تا۵۳۳ ملخصا