آپ کی اولاد
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے تین صاحبزادےتھے جن کے نام یہ ہیں: صاحبزادہ محمد الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ،صاحبزادہ محمد فضل الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاور صاحبزادہ شعاع الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے وصال کے بعد آپ کے بڑے صاحبزادے خواجہ محمد الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسجادہ نشین مقرر ہوئے۔(1)
آپ کے خلفاء
حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےساری زندگی رُشد و ہدایت کا پیغام اعلیٰ پیمانے پر عوام و خواص تک پہنچا یا اور بے شمار مریدین کو دَرَجَۂ کمال تک پہنچایا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے مرید و خلیفہ حضرت پیر سیّد مہر علی شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میرے شیخ علمِ طریقت کے مجتہد اور مجدد تھے، مزید فرماتے ہیں :سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کی اشاعت جس قدر حضرت اعلیٰ سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے وقت میں کی اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ آپ کے ارادت مندوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچی ہوئی ہےاور سلسلہ خلفاء بھی بہت طویل ہے۔ (2) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ۳۵ خلفاءتھے،جن میں سے چند مشہور خلفاء یہ ہیں :
(۱)صاحبزادہ حضرت خواجہ محمدالدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (۲)حضرت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… سیرت حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی ،ص۱۵۶
2 …مہر منیر ،ص ۹۷ملتقطا