Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
55 - 77
نماز جنازہ 
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےجسدِ  مبارک کو آپ کے حجرے کے قریب رکھا گیا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مرید و خلیفہ حضرت مولانامعظم الدىن مرولوى  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے   جنازہ پڑھایا۔بے شمارمعتقدین اور ہزاروں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نمازِجنازہ کے بعد ظہر کى نماز جماعت کے ساتھ ادا کى گئى، پھرجسدِ ِمبارک کو قبر مىں اتارا گىا اور عصر کى نماز تک  تدفین کا کام مکمل ہوا، اس کے بعد اکثر لوگ رخصت ہوئے اور بعض خاص آدمى وہىں ٹھہر گئے۔(1)
مزار شریف 
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کامزارپرانوار سیال شریف ضلع گلزارِ طیبہ (سرگودھا) صوبہ پنجاب پاکستا ن میں مَرجَعِ خَلائِق ہے۔(2)
عرس مبارک 
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک ہر سال ۲۲ ، ۲۳ ، ۲۴ صفر المظفر کوآستانہ عالیہ سیال شریف  میں منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں ارادت مند  ملک و بیرون ملک سے حاضر ہو کر فیضیاب ہوتے ہیں ۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1 …مراٰ ۃ العاشقین مترجم،ص۲۸۹ ملخصاً
2 …سیرت حضرت شمس الدین سیالوی ،ص۱۵۸، سیرت حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی ،ص۱۵۶
3… سیرت  حضرت شمس الدین سیالوی ،ص۱۵۸