روکنے والی ہے، عذاب قبر سے روکتی ہے۔(1)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بھی فرائض و واجبات اور سنّتوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نماز ِتہجد ،اشراق و چاشت اور اوابین کی ادائیگی کا ذہن دیا جاتا ہے نیز درود پاک پڑھنے اور رات کو سوتے وقت سورۂ مُلک کی تلاوت اور دیگر اوراد و وظائف کی بھی ترغیب دلائی جاتی ہے۔شیخ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاسلامی بھائیوں کو جو 72 مدنی انعامات بصورتِ سوالات عطا فرمائے ہیں ان میں سےمدنی انعام نمبر۳ ”کیا آج آپ نے نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک بار آیۃ الکرسی،سورۃ الاخلاص اورتسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا پڑھی؟نیزرات میں سورۃالملک پڑھ یا سن لی ؟“اور ”مدنی انعام نمبر ۵ ”کیا آج آپ نے اپنےشجرے کے کچھ نہ کچھ اوراد اور کم از کم ۳۱۳ باردرود شریف پڑھ لئے ؟“بھی ہیں آپ بھی عمل کی نیّت فرما لیجئے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مستدرک ،کتاب التفسیر ، باب المانعۃ من عذاب القبر سورۃ الملک ، ۳ / ۳۲۲، حدیث: ۳۸۹۲