Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
44 - 77
 میں مستغرق رہتے ۔ (1)  
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!احادیثِ مبارکہ میں روزانہ ایک ہزار درود پاک اور سونے سے پہلے سورۂ مُلک پڑھنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے چنانچہ 
ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنے کی فضیلت
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوبصَلَّی  اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم   کا فرمانِ جنت نشان ہے:’’جس نے مجھ پر دن میں ایک ہزار مرتبہ دُرُود پاک پڑھا ،وہ مرے گا نہیں جب تک جنّت میں اپنا ٹِھکانہ نہ دیکھ لے۔‘‘  (2)  
سورہ ملک کی تلاوت کی فضیت  
حضرت سیدنا عبداﷲ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدم کہیں گے تیرے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ  مُلک پڑھا کرتاتھا ۔پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ تمہارے لئے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ  مُلک پڑھا کرتاتھا،پھر وہ اس کے سر کی طر ف آئے گا تو سر کہے گا کہ تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ  مُلک پڑھا کرتاتھا۔ تو یہ سورت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 …انوار شمسیہ ،ص۵۴ ملخصا 
2 …ا لترغیب والترھیب ،کتاب الذکر والدعا،الترغیب فی اکثار الصلاۃ علی النبی ،۲/۳۲۶،حدیث:۲۵۹۱