Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
43 - 77
کی  نیّت فرما لیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تصوف کی کُتُب سے  شَغَف 
 حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو تصوف کی کتب سے خاص شغف (لگاؤ)تھا چنانچہ دوپہر کے وقت کھانا پیش کیا جاتا تو تناول فرماکرکچھ دیر آرام فرماتے اور کوئی تصوف کی کتاب مطالعہ کے لئے پیشِ نظر رکھتے ۔  (1)   
نوافل کی عادت
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا معمول تھا کہ نمازِمغرب کے بعد چھ رکعت نفل اوابین  ادا کرتے اور پھر اوراد و وطائف میں مشغول ہوجاتے ۔عشا سے پہلے کچھ غذا تناول فرما تے  پھر  نمازِ عشا  ادا فرماتے۔ (2)  
تلاوتِ  قرآن سے محبت 
نماز عشا کی ادائیگی سے فارغ ہو کر ایک ہزار مرتبہ درود شریف،ایک بار سورۂ مُلک اورایک مرتبہ سورہ  یٰسین کی تلاوت فرماتے اور پھر باطنی شغل (ذکروفکر) میں مشغول ہو جاتے ،الغرض آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دن ،رات  اللہ  عَزَّ    وَجَلَّ کی یاد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…انوار شمسیہ ،ص۵۴ ملخصاً
2…انوار شمسیہ ،ص۵۵ ملخصا