Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
56 - 77
 وَعَلَیْہِ السَّلَام“ (1) 
یاد رہے کہ سلام کے جواب میں یہ الفاظ اُس وقت کہے جائیں گے جب بھیجنے والا اور پہنچانے والا دونوں مَرد ہوں اگر دونوں عورتیں ہوں تو اس طرح کہیں گے:  ”وَعَلَیْکِ وَعَلَیْھَا السَّلَام“ اگر بھیجنے والا مَرد اور پہنچانے والی عورت ہو تو اس طرح کہیں گے:  ”وَعَلَیْکِ وَعَلَیْہِ السَّلَام“ اور اگر اس کا الٹ ہو یعنی بھیجنے والی عورت اور پہنچانے والا مَرد ہو تو اس طرح کہیں گے:  ”وَعَلَیْکَ وَعَلَیْھَا السَّلَام“
شوہر کی دل جُوئی
ایک مَدَنی پُھول یہ بھی چننے کو ملا کہ عورت کو اپنے شوہر کی خدمت کے لئے حتی المقدور بھرپور کوشش کرنی چاہئے، تنگی وپریشانی کے مَواقِع پر غم خواری اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کی دل جُوئی اور تسکین قلب کا سامان کرنا چاہئے کہ یہ صفت بارگاہِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ میں بہت محبوب ہے، لیکن افسوس! آج کل عورتیں اطمینان وتسکین قلب کا سامان کرنے کے بجائے طرح طرح کی فرمائشیں اور جھگڑے کر کے الٹا پریشانی میں اِضافے کا باعث بنتی ہیں، انہیں اُمُّ المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی مُبارَک حَیَات سے سیکھنا چاہئے اور گھریلو جھگڑوں وناچاقیوں کا سبب بننے سے بچتے ہوئے گھر کو امن وسکون کا گہوارہ بنانا چاہئے۔
چار افضل جنتی خواتین
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا ان چار خواتین میں سے ہیں جنہیں رسولُ اللہ صَلَّی



________________________________
1 -   بہارِ شریعت، حصہ۱۶، ۳ / ۴۶۳.