Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
57 - 77
 اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنّتی عوتوں میں سب سے افضل قرار دیا ہے، جیسا کہ  حضرتِ سیِّدُنا عبد الله بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا سے رِوَایَت ہے، فرماتے ہیں کہ ایک بار رسولِ کائنات، شہنشاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے زمین پر چار خُطُوط کھینچ کر فرمایا:  تم جانتے ہو یہ کیا ہیں؟  صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عَرْض کی:  ”اَللہُ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَمُ یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔“ فرمایا:  جنّتی عورتوں میں سب سے زِیادہ فضیلت والی یہ عورتیں ہیں:  
 (۱) ...خدیجہ بنتِ خُوَیْلِد
 (۲) ...فاطِمہ بنتِ مُحَمَّد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) 
 (۳) ...فرعون کی بیوی آسیہ بنتِ مُزَاحِم 
 (۴) ...اور مَرْیَم بنتِِ عِمْرَان۔ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ) (1) 
دنیا میں جنتی پھل سے لطف اندوز
اُمُّ المؤمنین حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو دنیا میں رہتے ہوئے جنّتی پھل سے لطف اندوز ہونے کا شرف بھی حاصل ہے چنانچہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا فرماتی ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو جنّتی انگور کِھلائے۔ (2) 



________________________________
1 -    مسند احمد، مسند بنى هاشم، مسند عبد الله بن العباس   الخ، ۲ / ۲۴۱، الحديث:۲۷۲۰.
2 -    المعجم الاوسط للطبرانى، باب الميم، من اسمه محمد، ۳ / ۳۱۵، الحديث:۶۰۹۸.