Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
65 - 71
شیخ صدرالدین عارف، شیخ قطب الدین، شیخ شمس الدین، شیخ شہاب الدین، شیخ علاءالدین یحییٰ، شیخ برہان الدین قمر، شیخ ضیاءالدین حامداور شہزادیوں میں سے ایک حضرت شرف الدین بو علی قلندر پانی پتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد کے عَقد میں تھیں، دوسری حضرت سلطان حمید الدین حاکم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے عَقد میں تھیں۔  (1)
تصنیف و تالیف
٭ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی کتابیں بھی تصنیف فرمائیں۔ ”اوراد “کے متعلق آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اسی نام سے رسالہ تحریر فرمایا ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے ایک مرید مولانا علی بن احمد غوری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے”کنزالعباد“کے نام سے اس کی مَبسوط شرح فرمائی ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اعتکاف کےآداب و شرائط پر ایک رسالہ ”شروطِ اربعین“تصنیف فرمایا تھا۔(2)    
بہاؤالدين زکريا کی  قدم بوسی کا حکم 
   	 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 24،25مارچ1988 ؁ حیدرا ٓبا د(باب الاسلام سندھ) ميں دعوتِ اسلامی کا دو روزہ عظيم الشان سنّتوں بھراجتماع ہوا۔اجتماع کے اختتام پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … ملتان اور سلسلۂ سہروردیہ، ص۱۱۰
2 … تذکرہ حضرت بہاء الدین زکریاملتانی ، ص۲۶۹تا ۲۷۹ملتقطاً