اسی شہر میں قلعہ محمد بن قاسم کے آخر میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار پُر انوار زیارت گاہِ خاص و عام ہے۔ باب الاسلام سندھ سے بھی مریدین و معتقدین کے قافلے پا پیادہ حاضر ہوتے ہیں۔
خلفاء
شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکی بارگاہ سے کئی ہستیوں نے خلافت پائی جن میں سے چند ایک کے اسمائے گرامی یہ ہیں:حضرت مخدوم سید جلال الدین حسین بن علی سرخ پوش بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی، نواب الاولیاء شیخ محمد موسیٰ نواب سہروردی قریشی ہاشمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ،صاحب نزہۃ الارواح امیر حسینی سادات ہروی، صاحبِ لمعات شیخ فخرالدین ابراہیم عراقی، خواجہ حسن افغان، سلطان التارکین شیخ حمید الدین حاکم، شیخ کبیر الدین عراقی، خواجہ کمال الدین مسعود شیروانی، خواجہ فخر الدین گیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ ۔(1)
اولاد امجاد
شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِینے دو عقد فرمائے۔ دونوں حرموں سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے سات شہزادے اور تین شہزادیاں عطا فرمائیں۔ صاحبزادگان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ مشائخ سہروردیہ قلندریہ، ص۱۴۷ وغیرہ