کثیر احادیث میں نماز پڑھنے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے، ترغیب کے لئے2 احادیث پیش کی جاتی ہیں :
(1)…حضرت سیّدناعمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:ایک صاحب نے عرض کی:یا رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اسلام میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کیا چیز ہے؟ ارشاد فرمایا:وقت میں نماز پڑھنا اور جس نے نماز چھوڑی اس کا کوئی دین نہیں ، نماز دین کا ستون ہے۔(1)
(2)…حضرت سیّدناانسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے،حضورپُرنور، شافعِ یومُ النُّشُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر یہ درست ہوئی تو باقی اعمال بھی ٹھیک رہیں گے اور یہ بگڑی تو سبھی بگڑے۔(2)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بغض وکینہ سے نفرت
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو بغض و کینہ سے سخت نفرت تھی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر تمہارا بدترین دشمن بھی حق پر ہو تو اس کے بارے میں سچے الفاظ اور سچی بات کرو اور ذاتی عناد سے کسی کے کردار کو گندہ نہ کرو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … شعب الایمان، باب الحادی والعشرون من شعب الایمان الخ، ۳/۳۹،حدیث: ۲۸۰۷
2 … معجم اوسط، باب العین، من اسمہ علی، ۳/۳۲، حدیث: ۳۷۸۲