طالب صادق کو نصیحت
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :طالبِ صادق کےلیے لازم ہے کہ خَلوَت اور گوشہ نشینی اختیار کرے۔ شب بیداری کی عادت ڈالے اور کم کھانے کو معمول بنالے، ہمیشہ پاک و صاف رہے، نشست و برخاست میں ہمیشہ قبلہ رو رہے اور خود کو زیادہ سے زیادہ نماز، تلاوتِ قرآنِ پاک اور ذکر اللہ میں مشغول رکھے۔ (1)
صدق و اخلاص
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نصیحت فرماتے کہ ہر شخص پر لازم ہے صدق و اِخلاص کے ساتھ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرے۔ بِلا ضرورت نہ کوئی بات ہو نہ کام اور ہر قول و فعل سے پہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف اِلتجاو تَضَرُّع (یعنی آہ و زاری )ہو اوراسی سے اِمداد ہو تاکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔(2)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ذکراللہ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے کہ ہمیشہ ذکرِ الٰہی میں مشغول رہو کیونکہ ذکر سے طالب اپنے مطلوب تک پہنچتا ہے اور محبت ایسی آگ ہے جو ہر قسم کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ مشائخ سہروردیہ قلندریہ، ص۱۴۸
2 … اخبار الاخیار، ص۲۷