Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
4 - 71
سلسلۂ نسب 
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نسباً قریشی الاسدی تھے اور صحابیٔ رسول حضرت سیّدنا ہَبَّار بن اَسوَد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اولاد سے تھے۔21  واسطوں سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا سلسلۂ نسب سرکارِ دوعالَم،نورِ مجسم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جَدّ امجد حضرت قُصَی بن کِلاب سے جا ملتاہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا سلسلۂ نسب کچھ یوں ہے:حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی بن محمد غوث بن شیخ ابوبکر بن شیخ جلال الدین بن شیخ علی قاضی بن شیخ شمس الدین محمد بن حسین  بن عبداللہ بن حسین بن مُطرف بن خزیمہ بن حازم بن محمد بن مُطرف بن عبدالرحیم بن عبدالرحمن بن ہَبَّار بن اَسوَد بن مطلب بن اسد بن عبدالعزی بن قُصَی۔ (1)
والدین 
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والدماجد حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد غوث بن کمال الدین ابوبکررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ زبردست عالمِ دین اور کمالاتِ ظاہری و باطنی سے آراستہ تھے۔(2)جبکہ آپ کى والدہ ماجدہ ’’بی بی فاطمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہا‘‘مولانا حسام الدىن ترمذى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کى صاحبزادی تھیں۔(3) آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۲۵
2 … خزینۃ الاصفیا،۴/۳۸ ،تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۳۲
3 … گلزار ابرار ، ص۵۵،خزینۃ الاصفیا ،۴/۳۸ ،تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۳۴