میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کرم و فضل اور اس کی عطاسے اپنے مریدوں کو طوفان سے نکالنے والے اور ستر لاکھ کی خطیر رقم ایک ہی وقت میں خیرات کردینے والے یہ بزرگ کون تھے؟
یہ بزرگ مدینۃالاولیاء ملتان شریف کی پہچان، شیخ الاسلام، رئیس الاولیا، تاجُ العارفین، غَوْثُ العالمین، حافظ، قاری، مُحَدِّث، عارف، شیخ بہاءالدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیتھے۔ آئیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی حیات مبارکہ کے مُقَدَّس ومُعَطَّر گوشے ملاحظہ کرتے اور اپنے ایمان کو جِلا بخشتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ولادت باسعادت
شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین ابو محمد زکریا سہروردی قریشی ملتانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت باسعادت ۲۷ رمضان المبارک ۵۶۶ھ مطابق3 جون 1171ء شبِ جمعہ پنجاب کے ضلع
لَيَّہ کے ایک قصبے کوٹ کروڑ(1) میں وقتِ صبح ہوئی ۔ (2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … کوٹ کروڑ آج کل کروڑ لعل عیسن کے نام سے ضلع لیہ کا شہر ہے جو لیہ شہر سے بھکر روڈ پر ۳۱کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
2 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی،ص۴۰، اللہ کے خاص بندے،ص۵۳۹،ملتان اور سلسلۂ سہروردیہ، ص۹۶،تذکرہ اولیائےپاک و ہند،ص۳۶،تذکرہ مشائخ سہروردیہ قلندریہ،ص۱۴۲