Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
75 - 82
داتا دربار  حاضر ہونے والی شخصیات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےمزار کو انوار و تجلیات کا مرکز ہونے کی وجہ  سے  خصوصی اہمیت حاصل رہی ہےاپنے وقت کے بڑے بڑے اولیاء کرام رحمہم اللہ السلام  جیسےسلطان الہند حضرت خواجہ  معین الدین چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور شیخ الاسلام بابافریدمسعود گنجِ شکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حاضر ہوتے رہے ہیں  جب کہ متاخرین میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(۱)پیر مہر علی شاہ گولڑوی، شہزادۂ اعلی حضرت  حامد رضا خان ،صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی  اورخلیفۂ اعلی حضرت،محدثِ اعظم ہند ابوالمحامدمحمد محدث کچھوچھوی،حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی،امام المحدثین حضرت علامہ مفتی سیّد دیدارعلی شاہ محدث اَلوَریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہم اَجمَعیننے حاضری دی اور  آج تک ملک و بیرون ملک سے علماء و مشائخ داتا دربار پر حاضری دینے آتے ہیں اور فیضانِ داتا سے فیضیاب ہوتے ہیں ۔ (۲)
مدینے کا ٹکٹ
 شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ غالباً1993ء کے موسمِ حج میں کسی وجہ سے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … تذکرۂ محدث دکن،ص۱۲۳
۲ … مدینۃ الاولیاء،ص۴۷۵ماخوذاً