جو غیر کو دیکھنا جائز نہ ہو ۔(۳)صحبتِ خلق میں ادب یہ ہے کہ سفر و حضر میں خلق کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے ۔(۱)
(١٨)بندہ آفاتِ دنیا میں تدبر و تفکر کرے کہ دنیا بے وفا ہے اور یہ جگہ خالص فنا ہے اس سے دل خالی کر کے یک سو ہو ، مگر یہ بغیر مجاہدے کےحاصل نہیں ہو سکتا ۔ (۲)
(١٩)دنیاسرائے فساق وفجار (گنہگاروں کا مقام)ہے اور صوفی کا سرمایہ زندگی محبتِ الٰہی ہے ۔(۳)
(۲٠)بھوک کو بڑا شرف حاصل ہے اورتمام امتوں اور مذہبوں میں پسندیدہ ہےاس لیےکہ بھوکے کادل ذکی(ذہین)ہوتاہے،طبیعت مہذب ہوتی ہےاور تندرستی میں اضافہ ہوتا ہےاور اگر کوئی شخص کھانے کے ساتھ ساتھ پانی پینے میں بھی کمی کردے تو وہ ریاضت میں اپنے آپ کو بہت زیادہ آراستہ کرلیتا ہے ۔(۴)
وفات و مدفن
حضرتِ سَیِّدُنا داتاگنج بخشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےپوری زندگی خوب مَحَبَّت ولگن سے خدمتِ دین کا کام سرانجام دیاا،دُکھی اِنْسانِیَّت کو امن و سکون کا پیغام دیا اور اپنے مریدین ومحبین کی دینی ودنیاوی حاجتوں کو پورا فرمایا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب، باب المشاھدہ،کشف الحجاب التاسع فی الصحبۃ مع ادابھاو احکامھا،۳۷۰
۲ … کشف المحجوب، باب فی فرق فرقھم فی مذاھبھم،ص ۳۱۸
۳ … کشف المحجوب،باب اثبات الفقر،ص۲۱
۴ … کشف المحجوب،باب الجوع ما یتعلق بھا ،ص۳۵۸