Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
72 - 82
میسر  ہو تب بھی سستی  ہےکیوں کہ  ان کا طریقِ عمل برگزیدہ اور تمام عالم سے علیحدہ  ہے ،ان کی برکت سے انسان مقاصدِ دارین حاصل کرتا ہے۔(۱) 
 (۱٥)جب غافلوں پرکوئی مصیبت نازل ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں:یہ مصیبتاَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مال پر ٹل گئی، جان و تن اس آفت سے محفوظ رہے ، جب کوئی آزمائش  اللہ عَزَّ وَجَلَّکے پسندیدہ بندوں  پرآتی ہے تو وہ  یوں کہتے ہیں: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تن پر ٹل گئی  دل اس سے محفوظ رہا ۔(۲) 
 (١٦)دینی و دنیوی تمام   امورکی زینت ”ادب“ ہے ، اور مخلوقات کو ہر مقام پر ادب کی ضرورت ہے۔جس میں مروت و ادب نہیں  اس میں متابعتِ سنت نہیں  ہو سکتی  اور جس میں  متابعتِ سنت نہ ہو  وہ رعایتِ عزت نہیں کر سکتا۔(۳) 
(١٧)آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ادب کی اقسام بیان کرتے ہوئے فرما تے ہیں :ادب کی چند اقسام ہیں :(۱)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے معاملے میں ادب یہ ہے کہ ظاہر و باطن میں اپنے آپ کو بے ادبی سے محفوظ رکھے  اور اس طرح رہے جس طرح دربارِ شاہی میں رہتے ہیں۔(۲)باہمی کاروباری معاملات میں ادب یہ  ہےکہ ہر معاملے میں اپنے حقِّ نفس کی رعایت کرے  یعنی صرف سچ بولے  جو اپنے حق میں خلاف جانے وہ زبان پر نہ لائے ، کم کھائے تاکہ قضائے حاجت کی کم ضرورت ہو ، اپنے اس عضو کو نہ دیکھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب، باب فی ذکر ائمتھم من التابعین،ص۹۲
۲ … کشف المحجوب،، باب فی ذکر ائمتھم من التابعین،ص۹۳
۳ … کشف المحجوب، باب المشاھدہ،کشف الحجاب التاسع فی الصحبۃ مع ادابھاو احکامھا،۳۷۰