Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
71 - 82
اخلاص بغیر عمل کے محض غبار ہے۔ (۱)
 (۱٠)صرف علم پر قناعت کرنے والا عالم نہیں، عمل کی برکت سے علم فائدہ دیتا ہے لہٰذا کبھی   بھی علم کو عمل سے جدا نہیں کرنا چاہیئے۔ (۲)
(۱١)زندگی يوں گزاريں کہ  آپ کو مخلوق سے اورمخلوق کو آپ سے کوئی برائی نہ پہنچے ۔ (۳)
 (۱٢)جو شخص فقہی معاملات میں  محتاط نہ ہو،پر ہیز گاری کے بغیرعلمِ فقہ حاصل کرےاور رخصتوں  اور تاویلوں کے پیچھے لگ کر شبہات میں پڑے ،ائمہ  کی تقلید چھوڑ کر خود مجتہد  بن بیٹھے  تو ایسا شخص جلد ہی فسق  میں مبتلا ہوجائے گا۔دراصل یہ باتیں دل کی غفلت کے سبب پیدا ہوتی ہیں ۔ (۴)
 (۱٣)فقیر وہ ہے کہ جس کا ضمیرنفسانی خواہشات سے محفوظ رہےنفس کی چالوں سے ہوشیار رہ کر اپنے معبودِ حقیقی کے فرائض کما حقہ ادا کرے اور اس قدر ہوشیار رہے کہ جو اسرارِ باطنی اس پر منکشف ہوں ان کو ظاہر نہ ہونے دے اور کبھی بھی اپنی باطنی کیفیات کو  زبان پر نہ آنے دے ۔(۵)
 (١٤)اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب  اور پسندید ہ بندوں کی صحبت  دل و جان کے عوض بھی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب، باب فی ذکر ائمتھم من تبع التابعین الی یومنا ، ص۹۵
۲ … کشف المحجوب، باب فی ذکر ائمتھم من التابعین،ص۱۰۱ملخصاً
۳ … کشف المحجوب، باب فی ذکر ائمتھم من التابعین،ص۱۶۱
۴ … کشف المحجوب،باب اثبات العلم،ص۱۷
۵ … کشف المحجوب،باب اثبات الفقر،ص۲۶