Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
66 - 82
کرجاتا ہے جیسے کوئلہ میں آگ یا پھول میں رنگ و بو،کہ خدا تعالیٰ حُلُول سے پاک ہے اور یہ عقیدہ (رکھنا)کفر ہے(بلکہ اس کا حدیث کامطلب یہ ہے ) کہ وہ بندہ فَنا فِی اﷲ ہوجاتا ہے جس سے خدائی طاقتیں اس کے اَعضاء میں کام کرتی ہیں اور وہ ویسے کام کرلیتا ہے جو عقل سے وَراء ہیں (جیسا کہ )حضرت سلیمان(عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)نے تین میل کے فاصلہ سے چیونٹی کی آواز سُن لی،حضرت آصف برخیا(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)نے پلک جھپکنے سے پہلے یَمن سے تختِ بلقیس لاکر شام میں حاضر کردیا۔حضرت عُمر(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)نےمدینۂ منورہ سے خُطبہ پڑھتے ہوئے نَہاوند تک اپنی آواز پہنچادی۔حُضورِ اَنْور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)نے قیامت تک کے واقعات بچشم مُلاحظہ فرمالیے۔یہ سب اسی طاقت کے کرشمے ہیں۔ اس حدیث سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو طاقتِ اولیاء کے منکر ہیں۔(۱)  
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
باطنی طہارت کا طریقہ
حضرت سیدنا داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہظاہری  طہارت کے ساتھ باطنی طہارت کا  یہ طریقہ  بیان فرماتے ہیں :(وضو میں  ) ہاتھ دھوئے تو اس کے ساتھ ہی دل  کو دنیا کی محبت سے پاک کرلے ،جب ناک میں پانی ڈالے تو خواہشات کو بھی اپنے اوپر حرام کرلے ،جب منہ دھو ئے تو تمام نفسانی خواہشات  سے منہ پھیر لے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … مراٰۃ المناجیح ،۳/۳۳۶ملتقطا