Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
67 - 82
 اور حق کی جانب متو جہ ہو ، جب کہنیوں تک ہاتھ دھو ئے  تو اپنے نصیبوں سے علیحدہ ہوجائے ، جب سر کا مسح کرے  تو  اپنے کا م کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حوالے کر دے، جب پاؤں دھوئے تو  تمام  ممنوعہ راستوں پر چلنے  سے باز رہنے کی نیت کرے۔(۱)
جیسی صحبت ویسی خصلت
 حضرتداتا گنج بخش علی بن عُثمان ہَجْوَیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان فرماتے ہیں: ’’نفس کی عادت ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے راحَت پاتا ہے اور جس قِسْم کے لوگوں کی صحبت اِختِیار کی جائے وہ اُنہیں کی خَصلَت وعادَت اِختِیار کرلیتا ہے،یہاں تک کہ باز(ایک پرندہ) آدَمی کی صحبت میں رہ کر مانوس ہو جاتا ہے، طوطی آدَمی کے سکھانے سے بولنے لگتی ہے،گھوڑا اپنی خَصلَت ترک کرکے مُطِیع بن جاتا ہے۔ یہ مِثالیں بتاتی ہیں کہ صُحبت کا کتنا اَثَر وغَلَبہ ہوتا ہے اور یہ کس طرح عادَتوں کو بدل دیتی ہے یہی حال تمام صحبتوں کاہے۔‘‘(۲)  
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہواکہ ایسے اسلامی بھائی کی صحبت اختیار کی جائے جو آخِرت کے لئے زیادہ سے زیادہ مُفِید ہو، یعنی دوستی میں دُنیوِی اَغراض نہیں بلکہ اُخرَوی اُمور پیشِ نظر ہوں۔لیکن افسوس اب ایسے دوستوں کی تلاش نہیں کی جاتی، اِلَّا مَاشَآءاللّٰہ۔اب دوست ایسے کو بنایا جاتا ہے جو خوبصورت

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب فی فرق فرقھم  فی مذاہبھم الخ،ص۳۱۸
۲ … کشف المحجوب،باب الصحبۃ و ما یتعلق بھا ،ص۳۷۵