Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
61 - 82
مخاطب کرکے فرماىا :”ىہ ابوحنیفہ ہیں اور تمہارے امام ہىں۔(۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حکایت سے جہاں ہمیں اِمام ِاعظم  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کی عظمت وشان معلوم ہوئی وہیں   ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دلوں کے حالات سے بھی باخبر ہیں جبھی تو خواب میں سَیِّدُنا داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کےدل میں پیداہونے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’یہ ابوحنیفہ ہیں اوریہ تمہارے امام ہیں ۔‘‘یہ تو خواب کاعالم تھا ،نبیِّ کریم،  رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی عطاسے اپنی حیاتِ ظاہری میں بھی کئی غیب کی خبریں ارشاد فر مائیں۔ اللہتعالیٰ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  کو مَاکَانَ وَمَایَکُوْنُ کا علم عطافرمایا، یعنی جو ہوچکا ہے اور جو ہوگا وہ سب آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم علْمِ غیب کے ذریعے جانتے ہیں۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَعَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ ؕ وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا﴿۱۱۳﴾(  پ۵،النسآء: ۱۱۳) ترجَمۂ کنز الایمان:اور تمہیں سکھا دیا جو کچھ تم نہ جانتے تھے  اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے۔
اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیرِ خازن میں تین اقوال مذکور  ہیں۔
(1)شريعت كے اَحکام اوردِین کی باتیں سکھائیں۔(2) آپ کوعلْمِ غیب کی وہ باتیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب فی ذکر ائمتھم من تبع الخ ،ص۱۰۱