Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
62 - 82
بتائیں جو آپ نہیں  جانتے تھے۔(3) آپ کو چُھپی چیزیں سکھا ئیں اور دلوں کے راز پر مُطلع فرمایا اور مُنافقین کے مکر و فریب آپ کو بتادئیے۔ (۱)
ایک اور مقام پر رسولوں کو علْمِ غیب عطا کئے جانے کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے: 
وَمَا کَانَ اللہُ لِیُطْلِعَکُمْ عَلَی الْغَیۡبِ وَلٰکِنَّ اللہَ یَجْتَبِیۡ مِنۡ رُّسُلِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ۪ (پ ۴، آل عمرٰن: ۱۷۹)
ترجَمۂ کنز الایمان:اوراللہکی شان یہ نہیں اے عام لوگو تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللہ چُن لیتا ہے اپنے رسولوں سے جسے چاہے۔
صَدرُ الافاضل حضرت علّامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی اس آیتِ  مُبارکہ کے تحت  فرماتے ہیں:(اللہعَزَّ  وَجَلَّ   )ان برگُزیدہ رسولوں کو غَیْب کا علم دیتا ہے اور سَیِّدِ انبیا،حبیبِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم رسولوں میں سب سے اَفْضل اور اعلیٰ ہیں اس آیت سے اور اس کے سوا بکثرت آیات و احادیث سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو غُیُوب کے عُلُوم عطا فرمائے اور غُیُوب کے علم آپ کا معجزہ ہیں۔(۲)
اور کوئی غیب کیا تم سے نِہاں ہو بھلا
جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں دُرود
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان آیاتِ مبارکہ کے علاوہ بے شمار ایسی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … تفسير خازن، پ۵،النساء، تحت الآیة ۱۱۳ ،۱/۴۲۹
۲ … خزائن العرفان ،ص۱۴۶