Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
59 - 82
حضرت علامہ فقیر محمد جہلمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری اولیاء  متقدمین میں سے جامع علوم ظاہری و باطنی ،عابد و زاہد،متقی ، مظہر خوارق  و کرامت  اور حنفی المذہب تھے ۔(۱) 
اس کتاب کی اہمیت کا اعتراف  غیر مسلموں نے بھی کیا ہے ،ایک  غیرمسلم حضرت داتا گنج بخشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شہرۂ آفاق کتاب ’’کشف المحجوب‘‘کی تعریف یوں کرتاہے:’’ اس بزرگ نے عربی وفارسی میں بہت سی کتابیں تصنیف کی ہیں چنانچہ کتاب ’’کشف المحجوب‘‘ بزبانِ فارسی تصوف کے علم میں ایسی لکھی ہے کہ اس کا ثانی روئے زمین پر نہیں ہے ‘‘ ۔(۲) 
جرمن مُستَشرقَہ ڈاکٹر این میری شمل كشف المحجوب کےبارے میں لکھتی ہے :”ان کی کتاب ’’کشف المحجوب‘‘ ابتدائی صوفیانہ نظریات اور اعمال کا ایک اہم مآخذ ہے اور فارسی زبان میں تحریر شدہ تصوف کی اوّلین نظریاتی کتب میں سے ایک ہے ۔“(۳) 
داتا علی ہجویری حنفی ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیّدُنا داتا علی ہجویر یرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ حنفی المذہب تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ حضرتِ سیدنا امام اعظم ابوحنیفہرَضِیَ


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … حدائق الحنفیۃ،ص۲۲۳
۲ … تاریخِ لاہور، ص۲۹۲
۳ …  Islam in the Indian Subcontinent,p8