Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
58 - 82
تَعَالٰی عَلَیْہ کی کتاب”کشف المحجوب“وہ لازوال تصنیف ہے جس  میں بیک وقت  کئی علوم کا خزانہ  ہے  یہی وجہ ہے کہ  یہ مبارک کتاب صدیوں سے اہل  ِعلم  کی توجہ کا مرکز رہی ہے مثلاً
(۱)حضرت سیدنا  فرید الدین عطار  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاراپنی شہرۂ آفاق کتاب ”تذکرۃ الاولیاء “میں  حضرت سیدنا  حسن بصر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، حضرت سیدنا ابو حازم مکی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ وغیرہ جیسےآٹھ بزرگوں کا تذکرہ کے لیےکشف المحجوب سے استفادہ کیا ۔(۱) 
(۲)حضرت سیدنا عبد الرحمٰن جامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے ”نَفحاتُ الْاُنس“ میں اس کتا ب کے بارے میں ارشاد فرمایا:کشف المحجوب اس فن میں مشہور کتابوں میں سے ہے جس میں بہت سے لطائف و حقائق جمع ہیں۔ (۲) 
(۳)مخدومِ بِہارحضرت سیدنا  شرف الدین یحییٰ منیر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  اپنے مکتوبات میں کشف المحجوب کے اقتباسات کو بطورِ سند نقل فرمایا۔
حضرت محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاسیّد محمد بخاری چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : جسے پیر نہ ملتا ہو وہ اس کتاب (کشف المحجوب )کا مطالعہ کرے تو  پیر مل جائے گا ۔(۳)


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … سید ہجویر ،ص۲۰۶
۲ … نفحات الانس مترجم،ص۳۵۲،سیدِ ہجویر،ص۲۳۱
۳ … سیدِ ہجویر،ص۲۳۱