Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
55 - 82
بے ایمان دنیا سے گیا ۔“  (۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کئی گناہ ایسے ہیں جن کی وجہ سے ایمان ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے۔گناہوں سے نجات پانے اور ایمان کو مضبوط بنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔
داتا علی ہجویری  نے دستگیری فرمائی
 اپنے مسلمان بھائی کی دلجوئی او ر خیر خواہی میں  مشغولیت دنیا و آخرت میں سعادت کا ذریعہ ہے  کیوں کہ کسی  مسلمان کی مدد کرنے والے پر رحمت الٰہی جھوم جھوم  کر برستی ہے اور جیسا کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  بندہ کی مدد فرماتارہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد پر رہے۔(۲) حضرت سیدنا ابوسعید ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرت سیدنا داتا علی ہجویر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے رفیق تھے  اور آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیدنا داتا علی ہجویری کی بارگا ہ میں ان  اُمورسے متعلق استفسار فرمایا:
(۱)طریقِ تصوف کی حقیقت
(۲)مقامات ِ صوفیہ کی کیفیت
(۳)صوفیہ کے عقائد کی وضاحت

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … فوائد الفوادمترجم،پانچویں مجلس،ص۱۱۸ماخوذاً
۲ … مسلم،کتاب الذکر والدعاء الخ،باب  فضل الاجتماع۔۔۔الخ، ص۱۴۴۸، حدیث:۲۶۹۹ملتقطا