عَلَیْہنےحصولِ علم کے لیے جوسفراختیارفرمائے ان سےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کوکثیرمُشاہدات حاصل ہوئے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے مخلوقِ خدا کی خیر خواہی کے لىے کئی گراں قدر(قیمتی ) کتب تصنىف فرمائیں جن کے نام یہ ہیں: (۱)منہاج الدین (۱)(۲)دیوان (۲)(۳)اسرار الخرق والمؤنات(۳) (۴)کتاب البیان لاہل العیان(۴)(۵)بحر القلوب(۵) (۶)الرعایۃ بحقو ق اللہ (۷)کتاب فنا و بقاء (۸) شرح کلام ِ منصور حلاج(۹)ایمان(۶) مگر افسوس!فی زمانہ آپ کی کتابوں میں سےصرف کَشفُ المحجوب ہی بآسانی دستیاب ہے ۔
دیوان اپنے نام منسوب کرنےوالے کاانجام
حضرت سیّدنا داتا علی ہجویر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے عربی ا شعار پر مشتمل ایک مکمل دیوان مُرتب فرمایا تھاجسے ایک شخص آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مانگ کر لے گیا اور اس پورے دیوان کو اپنے نام سے منسوب کرلیا، ولی ٔ کامل کی ایسی دل آزاری کے سبب وہ بے ایمان ہوکر مرا چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےاس کے برے خاتمے کی خبر دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:وہ شخص جو میر ا دیوان لے گیا تھا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب، ص۲
۲ … کشف المحجوب،ص۲
۳ … کشف المحجوب،باب لبس المرقعات،ص۵۳
۴ … کشف المحجوب ،باب فی فرق فرقہم فی مذاہبھم،ص۲۸۳
۵ … کشف المحجوب ،باب فی فرق فرقہم فی مذاہبھم،ص۲۸۳
۶ … حیات و افکار حضرت داتا گنج بخش،ص۵۲،سیدِ ہجویر،ص۱۵۱