Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
56 - 82
 (۴)صوفیہ کے رُموز و اِشارات 
(۵)دلوں میں محبتِ الٰہی کے ظہور کی کیفیت
(۶)محبتِ الٰہی  کی معرفت میں رکاوٹ بننے والے عقلی اور نفسانی حجابات
(۷) ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے 
 چنانچہ حضرت سیدنا داتا  علی ہجویر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ان تمام باتوں کا تفصیلی جواب دینے  کے لیے” کشف المحجوب “ کے نام سے عظیم الشان کتا ب تصنیف فرمائی ۔ (۱)
کشف المحجوب علمی وثوق اورحیرت انگیز حافظہ کا شاہکار
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی بھی موضوع پر کچھ تحریر کرنے سے قبل مصنف یا مؤلف کو   وسیع مطالعہ کرنا پڑتا ہے اور دوران تصنیف بھی  مطالعے سے حاصل ہونے  والے مَدَنی پھول اپنی تصنیف یا تالیف میں  شامل کرنے کے لیے  بار بار کتب کی جانب   رجوع کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ، ان دشوار گزار اور کٹھن مراحل کے بعدہی  کوئی کتاب  منظر ِعام پر آتی ہے لیکن کشف المحجوب  کے مراحل ِ تصنیف   ہی  جداگانہ  رہے  کیوں کہ  حضرت سیدنا داتا گنج  بخش علی ہجویر ی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی تمام کتب غزنی میں رہ گئی تھیں اس لیے دورانِ تصنیف آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … سید ہجویر،ص۱۶۶ماخوذا