Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
53 - 82
چھپانے کے لیے نام  بدل دیتے ہی مثلاًکبھی تو جہالت کو علم کہہ دیتے ہیں  لڑائی جھگڑے کو  علمی تکرار کا نام دیتے ہیں یوں وہ شیطان کے ان ہتھیاروں کے ذریعے  خوش فہمی کے مرض میں مبتلا ہوجا تے ہیں اور ان کے اردگرد رہنے والے خوشامدی  ان  ناجائز و حرام  کاموں  پر ”اچھا اچھا “ کی زہریلی کیلیں  لگا کر  مزید پختہ کر دیتے ہیں  یوں حب ِ جاہ ،تکبر، ریاکاری ، خودپسندی  جیسی  کئی  بیماریاں دل میں  ناسور بن جاتی ہیں۔اگر آپ ان باطنی بیماریوں  کی پہچان(۱) اور ان سے بچنے کے طریقے جاننا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی  کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ،ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع میں شرکت کو اپنا مَعمول بنا لیجیے ،ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں شرکت کیجیے ،روزانہ  مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیجیے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی برکت سے علم ِ دین کا خزانہ ہاتھ آئے گا اور علم ِ دین کا نور ہمارے ظاہر و باطن  کو روشن کردے گا اور ہمارے  لیے اپنے  عیوب پہچاننا آسان ہوجائے گا ۔
تم دعوت ِ اسلامی کو جانتے ہو کیا ہے		فیضان ِ مدینہ ہے،فیضان مدینہ ہے
آپ  کى تصانیف
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو علومِ ظاہرى اور باطنى سےنوازا تھا اور دىنِ اسلام کے بہت سےاَسرار و رُموز کا علم بھی عطا فرمایا تھا۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … باطنی بیماریوں کی معلومات اور ان سے بچنے کے طریقے جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”باطنی بیماریوں کی معلومات“ کا مطالعہ کیجئے۔