Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
52 - 82
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کا اعتراف  عوام و خواص   کے ہر  طبقے نے کیا ہے،آفتاب کی طرح روشن ان خدمات کو دیکھ کر دل بے ساختہ پکار اٹھتا ہے کہ امیر اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حضرت سیدنا داتا علی ہجویر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فیضان کے مظہر ہیں ۔ 
باطنی اَمراض کے نام بدل  دینا دھوکہ  ہے
حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویر یرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے دور میں جب لوگوں نے باطنی  اَمْراض کے نام بدل کر خود کو دُھوکہ دینا شروع کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاس خُود فریبی  کا تذکرہ  یوں فرمایا : اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ہمیں اُس زمانے میں پیدا فرمایا ہے کہ جس میں  لوگوں نے حرص  کا نام شریعت ، تکبر و  حبِ جاہ  کی طلب  کا نام عزت وعلم، لڑائی جھگڑے کا نام بحث و مُبا حَثہ ، ہذیانِ طبع کا نام  معرفت ،نفسانی باتوں  اور دل کی حرکت  کانام مَحبت ، اِلحاد کا نام فقر ، بے دینی اور زَندقہ کا نام فنا اور ترک ِ شریعت کا نام  طریقت رکھ لیا ہے۔ (۱)
کہیں ہم اِن امراض  میں مبتلا تو نہیں ؟
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیجیے کہ   جس طرح ظاہری بیماریوں کو نیا نام دینے سے ہلاکت خیز ی میں کوئی کمی نہیں آتی  اسی طرح  باطنی بیماریوں  کا نام بدل دینا بھی حماقت ہے  یقیناً جو لوگ  اپنی باطنی بیماریوں کو

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب ،ص۸