Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
51 - 82
فیضان علم سے  سیراب ہوکر ”عالم “اورہزاروں کفار”مسلمان “ہوئے،ہزاروں گمراہ راہ راست پر آئے،ہزاروں  دیوانے دولت  ِ عقل  اور دانشواری   سے سرفراز ہوئے ، ہزاروں ناقص کامل ہوئے ۔دور دور سے علماء و مشائخ  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں  آکراپنے مَن کی مراد پاتے ۔ (۱) 
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شب وروز کے مَعمُولات  دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آ پ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  اپنی ذات کو نیکی کی دعوت اور اِشاعتِ علمِ دین کے لیے وقف فرمادیا تھا ،آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے اخلاق  کی کشش ، اخلاص کی چاشنی  اور علم  کا نور مخلوقِ خدا کو آپ کی جانب کھینچ  لاتا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ   میں  آنے والامَن کی مرادیں  پاتا  اور علم و حکمت کے موتی اپنے  دامن میں سمیٹ کر لے جاتا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو فیضانِ داتا علی ہجویر ی  کی بدولت وہ مقام و مرتبہ حاصل ہوا  ہے کہ  آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں  بھی  آکر  کئی لوگوں نے اسلام  کی نعمت حاصل کی ، ہزاروں نے  گناہوں سے توبہ کی اور کئی  ایک نے  تونیکی کی دعوت  عام کرنے کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں ،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات ،مدنی مذاکروں اور تصنیفات نے معاشر ے میں  مدنی  انقلاب  برپا کردیا ہے  ۔امیر اہلسنّت

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … حدیقۃ الاولیاء ،ص۱۸۲