Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
44 - 82
میری حاجت پُوری ہو چکی تھی۔(۱)   
1.	جلیل القدر محدث حضرت علامہ عبدالرحمٰن بن علی جوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینقل فرماتے ہیں :حضرت سیّدنا معروف کرخی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزار کی حاضری تریاق اور  مجرب عمل ہے۔ حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن بن محمد زہری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :حضرت سیّدنا معروف کرخی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزار کی حاضری قضائے حاجات کے لئے  مجرب ہے اور جو کوئی ان کے مزار کے پاس سو مرتبہ سورہ ٔاِخلاص کی تلاوت کرے  پھراللہ عَزَّ وَجَلَّ  سے  سوال کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اس کی حاجت کو پورا فرمادے گا ۔(۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مرکزالاولیاء لاہور تشریف آوری
میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضر تِ داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے حصولِ معرفت کى خاطر بے حد عبادت ورىاضت کى ،رضائے الٰہى کے لئے اُونی لباس پہنا،مَحبَّتِ الٰہى مىں فقرو فاقہ اختیار کىا اور عشقِ حقىقى میں ثابت قدمی کی خاطر مصائب و مشکلات میں صبروضبط سے کام لىا اور اپنے  وقت کے جلیل القدر علما و مشائخ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … الروض الفائق،المجلس الرابع والثلاثون الخ، ص۱۸۸
۲ … مناقب معروف الکرخی و اخبارہ ،الباب السابع والعشرون فی  ذکر فضیلۃ زیارۃ قبرہ الخ ،ص۲۰۰