اور بدگمانیوں وغیرہ وغیرہ ہلاکت سامانیوں کے ذَرِیعے اپنے آپ کو مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جہنَّم کا حقدار بناتے رہیں گے۔ کاش! پیارے پیارے اللہ رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کے مقدّس قرآن اور سلطانِ دوجہان، رحمت عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پاکیزہ فرمان کے فیضان سے کیا جانے والا مجھ سراپا گناہ وعصیان کا ملتجیانہ بیان آپ سب کے قلوب واذہان پر چوٹ لگنے کا باعث بن کر اِصلاح کا سامان ہو جائے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ میرا سمجھانا رائیگاں نہیں جائے گا۔ پارہ27، سورۃُ الذّٰریٰت کی آیت نمبر 55 میں ارشادِ ربِّ ذُوالْمِنَن ہے:
وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾ (پ۲۷، الذّٰریٰت :۵۵)
ترجمۂ کنزالایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔(ناچاقیوں کا علاج، ص۳ تا ۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اب آئیے امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے اس دلنشین اندازِ بیان کے اختتامی جملے پڑھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس تحریر پر تاثیر نے شکر رنجیوں میں مبتلا اسلامی بھائیوں پر کیا اثر ڈالا۔ چنانچہ،
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! برائے کرم! مجھ سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہ کا مان رکھ لیجئے۔ میرا دل نہ توڑیئے، اب غصہ تھوک دیجئے اور سعادتمندی کا ثبوت دیتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کر دیجئے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں رو رو کر توبہ کیجئے اور ایک