Brailvi Books

فیصلہ کرنے کے مدنی پھول
55 - 56
دوسرے کی سابقہ لغزشیں معاف کر دیجئے۔ ایک دوسرے سے معافی تلافی کرلینے کے بعد مہرمانی فرما کر نیچے دی ہوئی تحریر کو پڑھ /سن کر اور اچھی طرح سمجھ کر اپنی آخرت کی بہتری کیلئے نیچے دستخط کر کے اس کی copy مجھے ارسال فرما کر مجھ پاپی وبدکار گنہگاروں کے سردار کا دل خوش کر دیجئے۔
(اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّسب اسلامی بھائیوں کو جمع کر کے جب مکتوبِ عطار پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے باچشمِ نم اختلافات ختم کر دیئے اور آپس میں صلح کر کے تحریر پر دستخط کر دیئے)
امیرِاہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
سنّت کو پھیلایا ہے امیرِ اہلسنّت نے	                   بدعت کو مٹایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
ہزاروں گم رہوں کو وعظ اور تحریر سے اپنی	   رہِ جنت دکھایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
کرا کر بہت سے کفّار اور فُجَّار سے توبہ	                   جہنم سے بچایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
ہزاروں عاشقانِ لندن و پیرس کو دیوانہ      	     مدینے کا بنایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
لاکھوں فیشنی چہروں کو داڑھی اور سروں کو بھی  	   عمامے سے سجایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
وہ فیضانِ مدینہ رات دن تقسیم کرتاہے	                 جسے مرکز بنایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
بہت محنت لگن سے اپنے پیارے دین کا ڈنکا	 دنیا میں بجایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
الٰہی پھولتا پھلتا رہے روزِ حشر تک یہ	                  گلستاں جو لگایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
اِس ناکارہ عائذؔ کو خلوص اپنے کی شمع کا                   پروانہ بنایا ہے امیرِ اہلسنّت نے