… کی مجلس مشاورت کے نگران، اراکین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی خدمات میں نفرتیں مٹانے والے اور مَحَبَّتیں پھیلا نے والے پیارے پیارے آقا مکّی مدنی مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے عِمامۂ پُر انوار کے بو سے لیتا ہوا، گیسوئے خمدار کو چومتا ہوا، مدینے کی گلیوں میں گھومتا ہوا، جھومتا ہوا مشکبار سلام !!!
پھر درودِ پاک کی فضیلت بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’باہمی شکر رنجیوں، باربار صلح کر لینے کے باوجود ایک دوسرے پر کی جانے والی نکُتہ چینیوں کے باعث اٹھنے والے نِت نئے فتنوں اور اس کے سبب دین کے عظیم مدنی کاموں کو نقصانوں سے بچانے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا پانے اور ثواب آخِرت کمانے کیلئے اچّھی اچّھی نیتوں کے ساتھ آپ حضرات کی خدمات میں تحریری حاضری کی سعادت پارہا ہوں۔ اگر میر ی مَدَنی اِلِتجاؤں کو حِرز ِجان بنالیں گے اور کم از کم ۱۲ ماہ تک ہر مہینے فرداً فرداً یا ذمہ داران کو اکٹھا کر کے اجتماعی طور پر اسی’’مکتوب عطارؔ‘‘ کا مُطَالعہ فرمالیں گے تو آپ سب گلزارِ عطّار کے گلہائے مشکبار بن کر اسلامی مُعاشرے کو سدا مَہکاتے رہنے میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کامیابی پاتے رہیں گے۔ اگر میری معروضات کو خاطِر میں نہیں لائیں گے اور غلطی کرنے والے کی تنظیمی ترکیب کے مطابق اِصلاح کرنے کے بجائے بلا مَصلحتِ شرعی ایک دوسرے کو بتا تے پھریں گے اور آپس میں لڑتے لڑاتے رہیں گے تو عداوتوں، کینوں، غیبتوں، چغلیوں، دل آزاریوں، عیب دریوں