وہاں اب امن ہے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور مدنی قافلوں میں ترقی کی اطلاعات ہیں۔ یہ مکتوب آخرت کی یاد دلانے والا، خوف خدا میں تڑپانے والا اور صلح صفائی پر ابھارنے والا ہے۔ مدنی آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دکھیاری امت کے عظیم تر مفاد کی خاطر مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کی جانب سے اس انقلابی مکتوب عطار کو ضرورتاً ترمیم کے ساتھ ’’ناچاقیوں کا علاج‘‘ کے نام سے ایک رسالہ مکتبۃ المدینہ سے پیش کیا گیا ہے۔ جہاں بھی ذاتی ناراضیو ں کے باعث مسلمانوں میں دو فریق بن گئے ہوں یہ رسالہ پڑھ کر سنا دیا جائے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّخائفین کے جگر پاش پاش ہو جائیں گے اور وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈر کر صلح کر لیں گے۔
اس رسالے میں آیات وروایات اور حکایات کی روشنی میں چپقلشوں اور ذاتی رنجشوں کے نقصانات کا وہ عبرتناک بیان ہے جو کہ نرم دلوں کے لئےاِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّمرہم جراحت اور سخت دلوں کے لئے تازیانۂ عبرت ثابت ہو گا۔ جو عبرت حاصل کرے کرے اور جو نہ کرے نہ کرے، نصیب اپنا اپنا!!!!!!
آئیے اس رسالہ سے چند ابتدائی اور آخری سطور پڑھتے ہیں:
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہ کی طرف سے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیا سی تحریک دعوت اسلامی … جگہ کا نام حذف کردیا ہے