Brailvi Books

فیصلہ کرنے کے مدنی پھول
27 - 56
 تک اسے راہِ راست پر رکھتے ہیں اور حق کی توفیق دیتے ہیں جب تک کہ وہ حق پر قائم رہتا ہے اور جب حق کو چھوڑ دیتا ہے تو وہ دونوں اسے چھوڑ کر آسمان پر چلے جاتے ہیں۔ (مشکاۃ المصابیح، کتاب الامارۃ والقضاء، الفصل الثالث، الحدیث:۳۷۴۲، ج۳، ص۳۴۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} فریقین میں صلح کرا دیجئے
پیارے اسلامی بھائیو! اگر کبھی دو اسلامی بھائیوں کے درمیان کسی معاملہ میں اختلاف پیدا ہو جائے تو کسی ذمہ دار اسلامی بھائی کو کوشش کرنی چاہئے کہ فریقین آپس میں باہمی بات چیت کے ذریعے کسی سود مند نتیجہ پر پہنچ کر صلح کر لیں۔ چنانچہ، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: 
وَ اِنۡ طَآئِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اقْتَتَلُوۡا فَاَصْلِحُوۡا بَیۡنَہُمَا ۚ فَاِنۡۢ بَغَتْ اِحْدٰىہُمَا عَلَی الْاُخْرٰی فَقٰتِلُوا الَّتِیۡ تَبْغِیۡ حَتّٰی تَفِیۡٓءَ اِلٰۤی اَمْرِ اللہِ ۚ فَاِنۡ فَآءَتْ فَاَصْلِحُوۡا بَیۡنَہُمَا بِالْعَدْلِ وَ اَقْسِطُوۡا ؕ اِنَّ
 ترجمۂ کنز الایمان: اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان میں صلح کراؤ پھر اگر ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو اس زیادتی والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے پھر اگر پلٹ آئے تو انصاف کے