Brailvi Books

فیصلہ کرنے کے مدنی پھول
13 - 56
 مقصدِ اصلی (مدنی کام) سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ شیطان کے ان فتنوں سے شاید ہی کوئی گھر، ادارہ یا تنظیم محفوظ ہو۔ چنانچہ، 
شیطان آپس میں لڑواتا ہے 
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 40 صَفحات پر مشتمل رسالے ،’’ناچاقیوں کا علاج‘‘ صَفْحَہ 5تا 6  پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادریدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! شیطان مردود مسلمانوں میں پھوٹ ڈلواتا، لڑواتا اور قتل وغارتگری کرواتا ہے، نیز انہیں صلح پر آمادہ ہونے ہی نہیں دیتا۔ بلکہ بارہا ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی نیک دل اسلامی بھائی بیچ میں پڑ کر ان میں صلح کروا بھی دے تب بھی طرح طرح کے وسوسے ڈال کر بھڑکاتا ہے۔
شیطان مکار ونابکار کے وار سے خبردار کرتے ہوئے پارہ 15 سورۂ بنی اسرائیل کی 53 ویں آیتِ کریمہ میں ہمارا پیارا پروردگارعَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الشَّیۡطٰنَ یَنۡزَغُ بَیۡنَہُمْ ؕ  (پ۱۵، بنی اسرائیل:۵۳)
ترجمۂ کنز الایمان: : بے شک شیطان ان کے آپس میں فساد ڈالتا ہے ۔(ناچاقیوں کا علاج، ص۵ تا ۶)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جب اس طرح کی صورتحال پیداہوتی ہے تو